16 نومبر، 2007، 8:05 PM

پاکستان

پاکستان میں نگراں وزیراعظم نے حلف اٹھالیا ہے

پاکستان میں نگراں وزیراعظم نے حلف اٹھالیا ہے

پاکستان میں محمد میاں سومرو نے نگراں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیاہے

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں محمد میاں سومرو نے نگراں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیاہے حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں صدر پرویز مشرف نے نگراں وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سابق وزراء،اعلیٰ فوجی و سول حکا م اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ نگراں وزیراعظم بدستور چیئرمین سینیٹ بھی رہیں گے تاہم نگراں وزیراعظم کی حیثیت سے وہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے سے رخصت پر ہونگے۔ اس عرصے میں ڈپٹی چیئرمین جان جمالی قائم مقام چیئرمین سینیٹ کے فرائض انجام دیں گے

 

News ID 587553

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha